کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا طریقہ دریافت کرلیا

کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا طریقہ دریافت کرلیا

جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کرلیا ہے
کراچی والوں نے ای چالان سے بچنے کا طریقہ دریافت کرلیا

Webdesk

|

9 Nov 2025

کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے پے درپے جرمانوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے ایک انوکھا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ٹی شرٹ وائرل ہوگئی ہے، جس پر سیٹ بیلٹ کا سیاہ پرنٹ بنا ہوا ہے۔یہ ٹی شرٹ دیکھنے میں یوں محسوس ہوتی ہے جیسے گاڑی میں بیٹھا شخص سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہو۔

یہ دلچسپ آئیڈیا ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جہاں متعدد صارفین اس ٹی شرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ٹریفک جرمانوں سے بچنے کا اسمارٹ طریقہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ رجحان اس وقت شروع ہوا جب کراچی، لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں ٹریفک پولیس نے جدید ای چالان سسٹم کے تحت جرمانے جاری کرنا شروع کیے۔

یہ سسٹم نگرانی کے کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر خلاف ورزیاں شناخت کرتا ہے، جن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، سگنل توڑنا اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال شامل ہیں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے حال ہی میں ہزاروں لوگوں کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے۔ جرمانوں کی رقم براہِ راست گاڑی کے مالک کے رجسٹرڈ پتے پر بھیجی جا رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!