ویڈیو بنانے کے دوران مشہور گلوکار ڈوب کر ہلاک

ویڈیو بنانے کے دوران مشہور گلوکار ڈوب کر ہلاک

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
ویڈیو بنانے کے دوران مشہور گلوکار ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2024

ویڈیو بنانے کے دوران اسسٹنٹ کی کوشش کے دوران بڑے حادثات ہوتے ہیں، جس میں اکثر انسان کی جان تک ضائع ہو جاتی ہے۔

اسی طرح کا واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں مشہور گلوکار ایک ایکشن ویڈیو بنانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس سالہ اولیویرا سانتوس کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے۔ 

وہ اپنے مداحوں کو ایک اسٹنٹ دکھانے کیلیے جھیل سالٹو گرانڈے گئے اور پھر اطلاع آئی کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے چکر میں وہ گہرے پانی میں گئے اور ڈوب گئے۔

پولیس حکام نے موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنی موت کے دن قبل انہوں نے اپنے مداحوں سے جھیل سے لائیو ویڈیو دکھانے کا وعدہ کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!