1 hour ago
رجب بٹ کے وی لاگ بنانے کے دوران ہوٹل میں بیٹھی خاتون نے کیا کیا؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یوٹیوبر کو برگر کھاتے وقت وی لاگ ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Webdesk
|
28 Apr 2026
لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے وی لاگ بنانے کے دوران ہوٹل میں بیٹھی خاتون نے اپنا منہ چھپا لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یوٹیوبر کو برگر کھاتے وقت وی لاگ ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ہوٹل میں ایک فیملی بھی موجود تھی جس میں عورت نے اپنا چہرہ چھپایا اور کراہیت کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔
ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی احساس، یہ سوچے سمجھے بغیر اپنے کیمرے نکالنے لگتے ہیں، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے ایسے افراد ہیرو ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment