پرینیتی چوپڑا نے اپنے ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

پرینیتی چوپڑا نے اپنے ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

پرینیتی نے منفرد ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی مداح اور سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنے ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

Webdesk

|

5 May 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ماضی کی ان دیکھی ویڈیو جاری کرکے سب کی توجہ اپنی طرف راغب کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ پرینیتی نے منفرد ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی مداح اور سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کو سرخ لباس میں مبلوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران وہ نہایت ہی معصومانہ انداز میں حب الوطنی کا گانا گاتے سنائی دے رہی ہیں۔

نو عمری کی ان دیکھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرینتی کا کہنا تھا کہ یہ میرا اصلی ڈیبیو ہے۔دوسری جانب پرینیتی کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!