پاکستانی نوجوان سے شادی کیلیے خیبرپختونخوا آئی امریکی خاتون وطن واپس روانہ

ویب ڈیسک
|
28 Jul 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے نوجوان ساجد خان سے شادی کرنے والی امریکی خاتون مینڈی ایک ماہ پاکستان میں گزارنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہو گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد خان اور امریکی خاتون مینڈی کی انوکھی محبت کی کہانی شادی کے بعد ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔
مینڈی جو امریکہ سے پاکستان آئی تھیں نے ساجد سے باقاعدہ اسلامی طریقے سے شادی کی اور تقریباً ایک ماہ ساجد کے ہمراہ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں قیام کیا۔
مینڈی اور ساجد کے درمیان دوستی کا آغاز سوشل میڈیا پر ہوا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے رابطے کو وقت کے ساتھ گہرا کیااور بالآخر بات رشتہ ازدواج تک جا پہنچی۔ مینڈی پاکستان آئیں اور سادہ مگر روایتی انداز میں نکاح ہوا، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
مینڈی کے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں نے مقامی ثقافت، کھانے، روایات اور علاقوں کی سیر کا بھرپور لطف اٹھایا۔
انہوں نے دیر بالا، سوات، اسلام آباد اور دیگر مقامات کی سیر کی اور پاکستانی مہمان نوازی کو خوب سراہا۔
Comments
0 comment