15 hours ago
مجھے آج بھی وہ آزادی حاصل نہیں جو بھائی کے پاس ہے، حبا علی خان

Webdesk
|
14 Aug 2025
کراچی : اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں وہ آزادی حاصل نہیں جو ان کے بھائی کے پاس ہے۔
پوڈ کاسٹ میں حال ہی میں اداکارہ حبا علی خان نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بچیوں کو دل بہلانے کے لیے کہانی سنائی جاتی ہے کہ تم پر شک نہیں کررہے تم پر تو بھروسہ ہے زمانہ بہت خراب ہے، اس کا اب ہم کیا علاج لائیں، لڑکیاں کہتی ہیں کہ سہی کہہ رہے ہیں۔
حبا علی خان نے کہا کہ میں انڈسٹری میں کام کرتی ہوں، گاڑی چلاتی ہوں، جو دل میں آتا ہے پہنتی ہوں لیکن بہت سی آزادی آج میرے پاس نہیں ہے جو بھائی کے پاس 12 سال کی عمر سے ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ میرا دوست کہہ رہا تھا تو خاندان والے پلٹ جاتے ہیں کہ کہہ رہا تھا۔ یا تم ہمیں اتنا کمزور سمجھا ہوا ہے، اگر عورتیں ہیں تو لڑکا دوست نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکے بہت غلط ہیں کہ لڑکیوں کو دوست نہیں سمجھتے۔حبا علی خان نے کہا کہ عورتوں کو دیکھ کر زیادہ پریشان عورتیں ہی ہیں اور وہ اپنا غصہ مرد پر نکالتی ہیں، میرے پاس کپڑے، گاڑی نہیں ہے۔
Comments
0 comment