محمد شیراز کو گولڈن پلے بٹن مل گیا

محمد شیراز کو گولڈن پلے بٹن مل گیا

شیراز نے اپنے گاؤں والوں کے ساتھ ملکر اسکی خوشی منائی
محمد شیراز کو گولڈن پلے بٹن مل گیا

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2024

گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لوگر شیراز نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شہراز کا شمار پاکستان میں ان ولاگرز میں ہوتا ہے جنہوں نے محض چند ماہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کامیابیوں میں ایک بڑی کامیابی ان کا زندگی کی پہلی اپنی گاڑی خریدنا ہے۔

اب محمد شیراز نے اپنے وی لاگنگ کے اس سفر میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے اور انہیں یوٹیوب کی جانب سے گولڈن پلے بٹن بھیجا گیا ہے۔

شیراز نے اس بٹن کے ملنے پر اپنے گاؤں کے بزرگوں اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور دعا بھی کی انہوں نے اس کامیابی کا سہرا اپنے ویڈیوز دیکھنے والے لوگوں کو دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ننھے وی لاگر نے ایک بار پھر اپیل کی کہ آپ یعنی کہ دیکھنے والے انہیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!