9 hours ago
کرسٹیانو رونالڈو کی اہلیہ کو دی گئی انگوٹھی کی قیمت 85 کروڑ روپے

ویب ڈیسک
|
13 Aug 2025
ریاض: دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی طویل عرصے سے گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد ہر طرف اس جوڑی کا چرچا ہے۔
خاص طور پر جارجینا کی انگلی میں جگمگاتی ہوئی بڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
رونالڈو کی جانب سے دی گئی اس انگوٹھی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور صارفین اس کی قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ایک معروف انفلوئنسر جولیا شیفے نے انگوٹھی کے بارے میں ایک تفصیلی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شاندار انگوٹھی کی قیمت 3 ملین ڈالرز (یعنی تقریباً 83 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
جولیا شیفے کے مطابق، یہ انگوٹھی 35 قیراط کے اوول شکل کے ہیرے سے بنی ہے جو انتہائی قیمتی اور نایاب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا وزن اتنا زیادہ ہے کہ اسے روزانہ پہننا ممکن نہیں اور اس سے انگلی کی سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو اور ہسپانوی ماڈل و انفلوئنسر جارجینا کا رومانوی تعلق گزشتہ 8 برسوں سے جاری تھا اور ان کے ہاں 5 بچے بھی ہیں۔ اب رونالڈو نے باقاعدہ طور پر انہیں شادی کی پیشکش کر کے اپنے رشتے کو ایک نئی منزل دی ہے۔
Comments
0 comment