بلوچستان میں 3 روز کے دوران 177 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں 3 روز کے دوران 177 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب مسلسل جاری ہے
بلوچستان میں 3 روز کے دوران 177 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ تین روز میں کم از کم 177 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز، خفیہ اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشنز تیز کر دیے ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گرد عناصر کے خلاف کلیئرنس اور سرچ آپریشنز مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہیں۔ رات گئے کی گئی مزید کارروائیوں میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ مزید پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی تخریبی عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!