جو تکلیف دے وہ محبت نہیں،ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری وائرل

جو تکلیف دے وہ محبت نہیں،ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری وائرل

ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں،ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری وائرل

Webdesk

|

6 May 2024

نئی دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ محبت تکلیف نہیں دیتی اور جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے۔

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا مسکراتے ہوئے کرنے کا مشورہ دیا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں  جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'اور مسکراہٹ' اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس کے مطابق محبت تکلیف نہیں دیتی، جو تکلیف دے وہ محبت ہی نہیں بلکہ محبت تو وہ ہے جو آپ کے زخموں کو بھر دے۔

واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!