ہوپ گالا، عالیہ بھٹ کی 30سال پرانی ساڑھی کی دھوم

ہوپ گالا، عالیہ بھٹ کی 30سال پرانی ساڑھی کی دھوم

عالیہ بھٹ نے 28 مارچ کو لندن میں سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہوپ گالا کی میزبانی کی
ہوپ گالا، عالیہ بھٹ کی 30سال پرانی ساڑھی کی دھوم

Webdesk

|

29 Mar 2024

بھارتی اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے لندن میں منعقدہ ہوپ گالا میں فنڈ ریزنگ پروگرام کی میزبانی کرتے 30 سال پرانی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے 28 مارچ کو لندن میں سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہوپ گالا کی میزبانی کی، جس میں مالی تنگ دستی کا شکار بھارتی بچوں کیلئے فنڈز جمع کیے۔

ایونٹ میں گلوکارہ ہرشدیپ کور، کامیڈین جوشی، ہدایتکار گرندر چڈھا و دیگر معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ یہ ایونٹ لندن کے مندرن اورینٹل ہوٹل میں منعقد ہوا۔

عالیہ بھٹ نے اس موقع پر دو مختلف ملبوسات زیب تن کیے۔ انہوں نے ریڈ کارپیٹ پر مرون لباس پہنا جبکہ گالا پر انہوں نے آئیوری فلورل ریشم ساڑھی زیب تن کی۔

ساڑھی پر ہاتھ کا کام بنا ہوا ہے جو 30 سال قبل 1994 میں تیار کی گئی اور اس کی تیاری میں 3500 گھنٹے یعنی تقریباً 145 دن لگے۔

عالیہ بھٹ کی یہ حسین ساڑھی بھارتی فیشن ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کا شاہکار ہے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر عالیہ کے مکمل لُک کی تصاویر کے ساتھ ساڑھی کی خاصیت بھی بتائی۔

علاوہ ازیں اس پر سلور زری، کرسٹل اور موتی کا کام بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ساڑھی پر ریشم کے دھاگے کا کام بنا ہوا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!