کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کردیا
کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2025

بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی وکی کوشال اور کترینہ کیف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار جوڑی نے ایک جیسا پیغام اپنے اپنے سماجی رابطے کی سائٹس پر شیئر کیا اور بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش آج یعنی 7 نومبر کو ہوئی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں خوشخبری سنائی اور بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دونوں  نے بیٹے کی آمد کو  زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انسٹاگرام پیغام میں جوڑے نے لکھا کہ “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے۔ انہوں نے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی نیک خواہشات اور محبتوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

جوڑے نے بچے کا نام پوسٹ میں نہیں لکھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ اور وکی بعد میں بیٹے کے نام کا اعلان کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!