ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل

ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل

دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل

Webdesk

|

15 Aug 2025

کراچی: اپنی اداکارہ اور اداوں سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ بنیں، جنہیں خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ہانیہ عامر کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم بی ڈی) نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔

آئی ایم بی ڈی نے سال 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔

جاری کردہ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل (Hande Erel) ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

فہرست میں نویں نمبر پر ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ ہیں، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن جب کہ ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس کو رکھا گیا ہے۔

دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بولی وڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکارہ ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!