اگر میری طرح فلسطین کا مسئلہ اٹھایا جاتا تو اللہ انعامات سے نوازتا، حریم شاہ

اگر میری طرح فلسطین کا مسئلہ اٹھایا جاتا تو اللہ انعامات سے نوازتا، حریم شاہ

میں حافظ قرآن اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں رکھتی ہوں، میرے لیے ایم فل کی ڈگری لینا بھی کوئی مسئلہ نہیں، ٹک ٹاکر
اگر میری طرح فلسطین کا مسئلہ اٹھایا جاتا تو اللہ انعامات سے نوازتا، حریم شاہ

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2024

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر چکی جبکہ حافظ قرآن ہونے کیوجہ سے ایم فل کی ڈگری بھی لے سکتی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کی اور دعوی کیا کہ وہ دو ماسٹرز کر کی ہیں۔

حریم شاہ نے دعوی کیا کہ حافظ قرآن ہونے کیوجہ سے ان کیلیے ایم فل کی ڈگری حاصل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ مذہب کے حوالے سے بھرپور معلومات رکھتی ہیں۔

سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وابستگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ پارٹی کا نام لینا میرے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اس پر پاکستان میں پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

اپنی حالیہ مبینہ لیک ہونے والی ویڈیوز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ٹِک ٹاکر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایک بے گناہ عورت پر الزام لگانا ایک سنگین گناہ ہے۔"

 اس نے نتیجہ اخذ کیا، "اگر فلسطین کے مسئلے کو میرے نام کی طرح توجہ دی جاتی تو سب کو اللہ کی طرف سے بے پناہ انعامات ملتے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!