افتخار احمد کو اپنی فلم میں والد کا کردار دوں گی، نتاشہ علی

افتخار احمد کو اپنی فلم میں والد کا کردار دوں گی، نتاشہ علی

میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی
افتخار احمد کو اپنی فلم میں والد کا کردار دوں گی، نتاشہ علی

Webdesk

|

10 May 2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشہ علی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد کو اپنی فلم میں والد کا کردار دوں گی جبکہ حارث رف کو اپنی فلم کا ہیرو بناں گی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نتاشہ علی نے شرکت کی جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فلموں میں کردار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ سے میزبان نے کھلاڑیوں کی تصاویر دکھا کر پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائیں گی تو ان میں سے کسے کونسا کردار دیں گی؟

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی جبکہ میں حارث رف کو اپنی فلم کا ہیرو بناں گی ۔

نتاشہ کا مزید کہنا تھا کہ افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہوگا اور میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی ۔

انہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!