داؤد کم کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان، جگہ خرید لی

داؤد کم کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان، جگہ خرید لی

داؤد کم نے 2019 میں اسلام قبول کیا
داؤد کم کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان، جگہ خرید لی

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف وی لاگر داؤد کم اپنے ملک میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا جس کے لیے انہوں نے ایک جگہ بھی خرید لی ہے۔

داؤد کم نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ یہ جگہ جہاں وہ کھڑے ہیں جلد انشاءاللہ مسجد میں تبدیل ہو جائے گی۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ کی مدد سے میں نے اس زمین کا کنٹریکٹ سائن کر دیا ہے جو انشاءاللہ آپ کے تعاون سے جلد مسجد میں تبدیل ہو جائے گی۔

داؤد نے لکھا کہ مجھے خود یقین نہیں آرہا کہ اج کا دن میرے لیے کتنا اہم ہے میں کوریا میں مسجد بنانا چاہتا تھا تاکہ وہاں مسلمان عبادت کر سکیں اور بالاخر وہ دن آگیا کہ میں زمین خریدنے میں کامیاب ہو گیا۔

سال 2019 میں اسلام قبول کرنے والے داؤد کم نے اپنے مداحوں سے اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کے معاملے اور تعمیر میں تعاون کریں تاکہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!