دپیکا نے شوہر رنویر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

دپیکا نے شوہر رنویر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اس خبر نے بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا
دپیکا نے شوہر رنویر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

9 May 2024

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ سے طلاق کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

اداکارہ کی مبینہ طلاق کی افواہیں اس وقت منظر عام پر آئیں جب رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر ہٹا دیں۔

اس خبر نے بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا، جو سوشل میڈیا پر وجہ پوچھ رہے تھے۔

تاہم، وائرل ویڈیو نے افواہوں کو ختم کردیا جس میں جوڑے کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو کو منگلانی نے شیئر کیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دیپیکا نے انہیں ویڈیو شیئر کرنے کو کہا ہے۔

فروری کے شروع میں، مشہور جوڑے نے اعلان کیا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر، باجی را مستانی کی اداکارہ نے بچوں کی اشیا پر مشتمل ایک تصویر شیئر کی۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نومبر 2018 میں اٹلی میں میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!