ڈکی بھائی کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ڈکی بھائی کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

این سی سی آئی اے نے عین روانگی کے وقت حراست میں لیا
ڈکی بھائی کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2025

لاہور: معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو ہفتہ کی رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق، ڈکی بھائی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں ایئر پورٹ سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان کا نام پی این آئی ایل (PNIL)، یعنی پاکستان نیشنل انٹرپول لسٹ، میں شامل ہے۔ 

اسی لسٹ میں نام ہونے کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا اور گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے ذرائع کے مطابق، ڈکی بھائی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، جن کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک فلائٹ کے ذریعے ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مقدمات اور الزامات کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ خبر ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا پر ایک حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!