بولڈ فوٹو شوٹ کرانا آمنہ الیاس کے گلے پڑ گیا

بولڈ فوٹو شوٹ کرانا آمنہ الیاس کے گلے پڑ گیا

انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں آمنہ الیاس ٹاپ لیس دکھائی دے رہی ہیں۔
بولڈ فوٹو شوٹ  کرانا آمنہ الیاس کے گلے پڑ گیا

Webdesk

|

10 May 2024

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک بار پھر نئے بولڈ فوٹو شوٹ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن کو بند کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں آمنہ الیاس ٹاپ لیس دکھائی دے رہی ہیں۔

تصاویر میں ماڈل و اداکارہ نے ٹاپ کو پھولوں کے گلدستے سے ڈھانپ رکھا ہے، جس کے باعث صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جب کہ انہیں اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے پر شرم دلانے کی کوشش کی۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس ہمیشہ اس طرح کے بولڈ فوٹو شوٹ کرواتی ہیں اور وہ مغربی و بھارتی انداز کو کاپی کرتی ہیں۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعدانسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو محدود کردیا، جس کے بعد عام صارفین ان کی پوسٹ پر کمنٹس نہیں کرسکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!