عائشہ عمر کا فلم دھریندر سے متعلق اہم انکشاف

عائشہ عمر کا فلم دھریندر سے متعلق اہم انکشاف

فلم ''میرا لیاری''بالی وڈ فلم دھریندر کی ریلیز سے قبل شوٹ کی گئی تھی۔
عائشہ عمر کا فلم دھریندر سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

4 May 2026

کراچی: پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ فلم ''میرا لیاری''بالی وڈ فلم دھریندر کی ریلیز سے قبل شوٹ کی گئی تھی۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوالوں کا جواب دیا۔

پاکستان مخالف بالی وڈ فلم دھریندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم 'میرا لیاری' دھریندر کی ریلیز سے قبل شوٹ ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دھریندر ایک پروپیگنڈا فلم ہے، جس میں غلط تاثر دیا گیا ہے، ہماری فلم''میرا لیاری''میں کچھ بھی جھوٹا بیانیہ نہیں ہے، جس طرح کا لیاری ہے ہم نے ویسا ہی دکھایا ہے، مسائل ہیں وہ بتائے ہیں اور حقیقت دکھائی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!