عامر لیاقت نازیبا ویڈیو لیک کیس، عدالت کا یاسر شامی اور دانیہ کو گرفتار کرنے کا حکم

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو لیک کیس، عدالت کا یاسر شامی اور دانیہ کو گرفتار کرنے کا حکم

عدالت کے حکم نامے سے متعلق بشری اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو لیک کیس، عدالت کا یاسر شامی اور دانیہ کو گرفتار کرنے کا حکم

Webdesk

|

9 May 2024

کراچی میں سیشن کورٹ نے فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے کیس میں معروف یوٹیوبر یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے اور کیس کی پیش رفت سے متعلق عامر لیاقت کی پہلی اور سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ پر آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو کراچی کی ایک ضلعی اور سیشن عدالت نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں معروف یوٹیوبر یاسر شامی اور تیسری بیوی دانیہ شاہ کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

بشریٰ اقبال کے مطابق نازیبا ویڈیو لیک کیس کے دو ملزمان ہیں جن میں دانیہ شاہ مرکزی ملزمہ ہے کیونکہ اُس نے ویڈیو بنائی اور پھر انہیں لیک کیا جبکہ دوسرا ملزم یاسر شامی ہے جس نے دانیہ سے ویڈیوز حاصل کر کے انہیں یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایف آئی اے کی جانب سے یاسر شامی کو گرفتار کرنے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا انتظار ہے، انشاء اللہ عامر لیاقت کو جلد انصاف ملے گا۔ 

واضح رہے کہ عامر لیاقت گزشتہ سال 9 جون کو پراسرار حالات میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقع اپنے گھر پر بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔

عامر لیاقت حسین کی کچھ قابل اعتراض ویڈیوز ان کی موت سے چند ہفتے پہلے اور ان کی تیسری شادی کے ٹوٹنے کی خبر کے چند دن بعد وائرل ہوئی تھیں۔ فحش ویڈیوز میں آنجہانی سیاست دان کو اپنے گھر میں بغیر کپڑوں والی خالت میں نشہ آور اشیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

بعد ازاں متوفی ٹی وی میزبان کی بیٹی دعا عامر کی جانب سے شاہ کے خلاف متنازع ویڈیوز لیک ہونے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا۔

26 جنوری 2023 کو ایک جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) نے دانیہ شاہ پر اس مقدمے میں فرد جرم عائد کی اور انہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا تاہم انہیں ضمانت مل گئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!