سیلاب متاثرین کی مدد سے دوران ویڈیو بنانے پر مومنہ اقبال کی سیاست دانوں پر تنقید

سیلاب متاثرین کی مدد سے دوران ویڈیو بنانے پر مومنہ اقبال کی سیاست دانوں پر تنقید

یہ میدان سیاست دانوں نے لے لیا ٹک ٹاکر چھوڑ دیں
سیلاب متاثرین کی مدد سے دوران ویڈیو بنانے پر مومنہ اقبال کی سیاست دانوں پر تنقید

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

اداکارہ مومنہ اقبال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیاستدانوں کی جانب سے فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طنزیہ لہجے میں کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ بنانے کا کام سیاستدانوں نے سنبھال لیا ہے، لہٰذا دیگر کانٹینٹ کریئٹرز کو یہ میدان خالی کر دینا چاہیے۔

مومنہ نے کہا کہ سیاستدان یہ کام ہم سے بہتر کر رہے ہیں، خاص طور پر ان کے اپنے کانٹینٹ کریئٹرز اور کیمرا مین بہت اچھے ہیں۔ 

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سیاستدان اپنے حلقوں میں صرف چند منٹوں کے لیے جاتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ خود محلوں میں رہتے ہیں، وہ عام آدمی کے درد کو نہیں جان سکتے، جو اپنی زندگی بھر کی کمائی اور محنت سے بنی فصلیں اور گھر کھو چکا ہے۔

مومنہ اقبال کی اس جرات مندانہ رائے کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے، جنہوں نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے ایک درست قدم قرار دیا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں اداکارہ عارفہ صدیقی نے بھی اپنے گھر کو پہنچنے والے سیلاب کے نقصانات کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!