جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر دھر لیا گیا

جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر دھر لیا گیا

ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر دھر لیا گیا

Webdesk

|

6 Nov 2025

کراچی: ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔

گلشن اقبال کراچی کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!