12 hours ago
ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بیوقوف ہیں، ٹرمپ
جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔
Webdesk
|
5 Nov 2025
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا کہ جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔
Comments
0 comment