صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنا چاہیے تھا، کامران اکمل
اگر میں ہوتا تو سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیتا۔
Webdesk
|
5 Nov 2025
لاہور: سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جانا چاہیے تھا، صائم ایوب نے اچھی پارٹنر شپ لگائی اور پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ صائم ایوب نے اچھی پارٹنر شپ لگائی اور پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو سلمان علی آغا کی جگہ صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیتا۔
واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو 71 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، انہوں نے تین اوورز میں 30 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
Comments
0 comment