کراچی ایئرپورٹ سے دیگر صوبوں کے مسافروں کی بیرون ملک روانگی سے متعلق پابندی عائد
ویب ڈیسک
|
5 Nov 2025
کراچی ایئرپورٹ سے دیگر صوبوں کے مسافروں کی بیرونِ ملک روانگی پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے دیگر صوبوں کے مسافروں کے لیے نئی پالیسی نافذ کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب ایسے افراد جن کا تعلق صوبہ سندھ سے نہیں اور جنہوں نے پہلے کبھی بیرونِ ملک سفر نہیں کیا، انہیں کراچی ائیرپورٹ پر کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں کیا جائے گا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد ایجنٹوں کے ذریعے کراچی پہنچ کر بیرونِ ملک جاتے ہیں، بعد میں انہیں غیر قانونی طور پر کشتیوں کے ذریعے یورپ یا دیگر ممالک بھیج دیا جاتا ہے۔
ادارے کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔
اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ کے امیگریشن عملے کو مسافروں کی سخت اسکریننگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment