6 hours ago
راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے طلب کرلیا
Webdesk
|
24 Sep 2026
لاہور: سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے انہیں ملاقات کیلئے بلا لیا۔راشد محمود نے اپنی بیماری اور بیروزگاری سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہوگیا۔
وائرل ویڈیو کلپ میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں5 مہینوں سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوں جب کہ ہارٹ کا مریض پہلے ہی تھا، پچھلے 5 مہینوں سے کوئی کام نہیں ہے، میڈیا ہم نے ایجاد کیا، ہم نے دنیا کو بتایا کہ برصغیر میں ڈرامہ کسی کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساری زندگی ہم نے اس ملک سے، اس کے اقتدار سے جڑ کے زندگی گزاری ہے، لیکن اب تکلیف میں ہیں اور کام بند ہے۔
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے کئی دنو ں بعد گاڑی میں مہنگا پیٹرول ڈلوایا، حکومت کو عوام کو سہولت دینی چاہیے، آپ قوم کو تکلیف دے کر اپنے لیے آسانیاں کررہے ہیں، بہت ہوگیا ہے اب اس قوم پر رحم کیجئے۔
سینئر اداکار کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے راشد محمود کو ملاقات کیلئے بلایا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Comments
0 comment