انڈسٹری میں بدسلوکی بے نقاب کرنے پر عروہ حسین کا علیزے شاہ کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ

تم خود کو مضبوط رکھو اور ان سینئرز کو نظرانداز کرو جو کمزور اور منفی رویہ رکھتے ہیں، عروہ حسین
انڈسٹری میں بدسلوکی بے نقاب کرنے پر عروہ حسین کا علیزے شاہ کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2025

کراچی: معروف اداکارہ و پروڈیوسر عروہ حسین نے حال ہی میں انڈسٹری میں سینئرز، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ علیزے شاہ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ 

عروہ حسین کا یہ جرات مندانہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح ان کے موقف کو سراہ رہے ہیں۔

عروہ حسین نے علیزے شاہ کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور ان سینئرز کو نظرانداز کریں جن کی "کمزور انا اور منفی رویے" ہیں۔ 

عروہ حسین نے علیزے کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلی نہیں ہیں اور انہیں ایسے لوگوں کی منفی باتوں کو دل پر نہیں لینا چاہیے جو ان کا حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں۔

عروہ حسین نے علیزے شاہ پر زور دیا کہ وہ اپنے سفر کو جاری رکھیں اور کسی بھی صورت انڈسٹری چھوڑنے کا سوچیں بھی نہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے علیزے کے ساتھ غلط سلوک کیا، قدرت خود ان کے ساتھ حساب برابر کرے گی، اس لیے علیزے کو ایسے افراد کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

ایک روز قبل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کیا تھا۔ 

انہوں نے اس پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ ہر اس شخص کو بے نقاب کریں گی جس نے انہیں بے عزت کیا اور مایوس کیا۔ علیزے کے اس بیان کے بعد سے انڈسٹری میں سینئرز کے رویے اور نئے آنے والوں کو درپیش مشکلات پر بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!