مجھے بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی پیش کش ہوئی، مہوش حیات

مجھے بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی پیش کش ہوئی، مہوش حیات

پاکستان میں ملنے والے پیار کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا
مجھے بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی پیش کش ہوئی، مہوش حیات

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2024

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ  کی متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تاہم انہوں نے ان آفرز کو ٹھکرا دیا۔

یہ انکشاف اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا۔ جب مہوش حیات سے ان کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے پاس پاکستان میں کام کے کافی مواقع ہیں اور وہ ملک کے سینما کی بحالی کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میرے پاس پاکستان میں بے شمار مواقع ہیں، میں پاکستانی سنیما کی بحالی اور اس کی سب سے بڑی اور کامیاب فلموں میں سے کچھ کا حصہ رہی ہوں اور مجھے اپنے ملک میں بے پناہ عزت اور محبت ملی ہے۔‘‘ 

مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک میں بے پناہ عزت اور پیار ملا ہے جس کی وجہ سے وہ بالی ووڈ میں مواقع تلاش کرنے سے ہچکچاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اپنے ملک میں اتنی پہچان اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ مجھے بالی ووڈ سے آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے ملک میں اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ میری فلمیں دیکھنے آتے ہیں، اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔‘‘

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!