معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔
معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

Webdesk

|

22 Apr 2026

لاہور: کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اخترکومداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔

ڈرامہ سیریل روزی میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن تیڑا، انتظار فرمائیے، ہاف پلیٹ اور ای ٹرین جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

اسٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا ناصرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا، بڈھا گھر پر ہے، یسرعید نوسرعید اور بکرا قسطوں پر آپ کے یادگار سٹیج شوز ہیں۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!