خلیل الرحمان قمر کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

خلیل الرحمان قمر کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

آپ نے الیکشن لڑنے کے اعلان پر جتنا پیار دیا اُس پر میں صدقے، ڈرامہ نویس
خلیل الرحمان قمر کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2024

پاکستانی انڈسٹری کو پیارے افضل، میرے پاس تم ہو جیسے کامیاب سیریل دینے والے معروف ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خلیل الرحمان قمر نے ایک پوسٹ شیئر کی اورل کھا کہ ’انشاء اللہ! میں اگلی بار الیکشن میں حصہ لوں گا‘۔

ایک صارف حنیف محمد مرفانی نے خلیل الرحمان قمر سے پوچھا کہ ’پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے نا؟‘۔ تو انہوں نے جواب دیا ہاں کیوں نہیں۔

دو روز بعد اپنی دوسری پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پر آپ کے صدقے جاتا ہوں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو تحریک انصاف یا عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل متعدد بار وہ پی ٹی آئی کی حمایت میں ٹویٹس کرچکے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!