جب اللہ کا حکم ہوگا تو دوسرا بچہ ہو جائے گا، یاسر حسین

جب اللہ کا حکم ہوگا تو دوسرا بچہ ہو جائے گا، یاسر حسین

یاسر حسین کا اپنی اہلیہ کے دوسرے حمل کی خبروں پر ردعمل
جب اللہ کا حکم ہوگا تو دوسرا بچہ ہو جائے گا، یاسر حسین

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2024

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کے دوسرے حمل سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔

اقرا عزیز کے حوالے سے صبح سے یہ خبریں گرم تھیں کہ ان کے ہاں ایک اور اولاد کی آمد متوقع ہے۔ یہ خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں تھیں جب اداکارہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان خبروں پر اداکار جونی کئی گھنٹے تو خاموش رہی اور پھر یاسر حسین نے خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تردید کی اور خبر دینے پر ایک ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ 'دیوا (میگزین) کے ہاتھ میں ہو تو کل ہو جائے دوسرا بچہ'۔ یاسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ کا حکم ہوگا تو ہو جائے گا دوسرا بچہ، بھائی ابھی نہیں ہورہا آرام کریں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی ہوئی جس کے بعد جولائی 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!