ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک لگی تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو تشویش

ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک لگی تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو تشویش

تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے تبصرے شروع کردیے، اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا
ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک لگی تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو تشویش

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر ہوئی جس کے بعد مداحوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ 

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی  چہرے پر آکسیجن ماسک پہنی ہوئی تصویر شیئر کی۔ جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں۔

اس تصویر میں وہ ہاتھ کے اشارے سے یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں، لیکن ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں کی پریشانی بڑھ گئی۔

صارفین اور مداحوں نے کمنٹس میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

کچھ لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا انہیں سانس کا کوئی مسئلہ ہے یا یہ تصویر کسی آنے والے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

ہانیہ عامر نے تاحال اس تصویر کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!