کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اعظم خان

کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اعظم خان

محمد عامر، شاہین آفریدی کے مقابلے میں زیادہ اسمارٹ بولر ہیں
کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، اعظم خان

Webdesk

|

6 Nov 2025

کراچی: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔

سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور کرکٹر اعظم خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم جب بیٹنگ کے لیے آتا ہے تو شائقین کرکٹ شور مچانا شروع کردیتے ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے شاید سابق کرکٹرز سے یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔

اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ مشہور فاسٹ بولر کی وجہ سے ہوئی تاہم بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت میں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، لکشمن، دھونی کتنے بڑے کھلاڑی موجود تھے پھر ویرات کوہلی نے آکر اپنا نام بنایا تاہم یہاں پر بابر کے برابر کا کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر، شاہین آفریدی کے مقابلے میں زیادہ اسمارٹ بولر ہیں، شاہین ڈیتھ اوورز میں اچھی یارکر کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عامر آف کٹر، سلو باؤنسر بھی کرتے ہیں، شاہین کو اگر ایک چوکا لگ گیا تو وہ میں جانتا ہوں کہ مجھے اگلی بار پر مارنے آئیں گے یہ اچھی بات ہے ایسا ایگریشن فاسٹ بولر میں ہونا چاہیے۔

اعظم خان نے کہا کہ عامر، شاہین اور دونوں ہی اچھے بولر ہیں، اگر شاہین کو نئی گیند سے کھیلوں گا تو مجھے معلوم ہے کہ اس نے میرا پاؤں توڑنا ہے تاہم عامر کو معلوم ہوتا ہے کہ بیٹرز کیا سوچ رہا ہے اس کے مطابق بولنگ کرنی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!