’بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا‘ : راحت فتح علی کے ملازم کی ویڈیو

’بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا‘ : راحت فتح علی کے ملازم کی ویڈیو

راحت فتح علی خان نے ملازم سے معافی بھی مانگ لی
’بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا‘ : راحت فتح علی کے ملازم کی ویڈیو

Webdesk

|

27 Jan 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کا بھی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

راحت فتح علی اور اپنے والد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں نوید نے کہا کہ ’ہمارا استاد کے ساتھ چالیس سالوں کا رشتہ ہے، ایک استاد باپ کی طرح ہوتا ہے جو اپنے شاگرد کو بچے کی طرح مار بھی سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں راحت فتح علی خان کا ملازم نہیں بلکہ شاگرد ہوں اور اپنے استاد کی بہت عزت کرتا ہوں، جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ جھوٹ ہے اور جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی یہ استاد کیخلاف سازش ہے‘۔

نوید کے مطابق ویڈیو میں راحت فتح علی خان جس بوتل کا ذکر کررہے ہیں اُس میں دراصل پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا جو کھو گئی تھی، دم والے پانی کی بوتل گلوکار کے مرشد نے انہیں دی تھی‘۔

ملازم نے کہا کہ ’ ویڈیو بنانے والا بہت بڑا بلیک میلر ہے،  استاد ہونے کے ناطے  ان کا پورا حق ہے کہ یہ ڈانٹ ڈپٹ کریں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے۔

اس ویڈیو میں راحت فتح علی خان نے اپنے شاگرد سے معافی مانگتے ہوئے ایک بار پھر وضاحت کی کہ جب ہمارا کوئی شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جب نہیں کرتا تو پھر ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے بعد تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ زرا اپنے گربیانوں میں جھانکیں کیونکہ میں تو ظلم نہیں کرتا البتہ آپ ضرور کرتے ہیں‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!