عینا آصف 18 سال برس کی ہوگئیں، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

عینا آصف 18 سال برس کی ہوگئیں، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

مداح ان کی شاندار اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں اور انسٹاگرام پر بھی ان کے 3 ملین فالوورز ہیں۔
عینا آصف 18 سال برس کی ہوگئیں، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

Webdesk

|

28 Sep 2026

کراچی: شوبز انڈسٹری کی اسٹار کڈ عینا آصف 18 سال کی ہوگئیں اور ان کی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

عینا آصف پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے یکے بعد دیگرے ہٹ ڈراموں کے ذریعے انڈسٹری میں پہچان بنائی ہے۔

مداح ان کی شاندار اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں اور انسٹاگرام پر بھی ان کے 3 ملین فالوورز ہیں۔

انہوں نے اپنے پہلے ہی ہٹ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت سے شہرت حاصل کی جس کے بعد مائی ری، بے بی باجی، پنجرہ، پرورش، اور دیگر مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

گزشتہ رواز خوبصورت اور باصلاحیت عینا آصف نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی (وہ 27 ستمبر 2008 کو پیدا ہوئیں۔

 انہوں نے سالگرہ کی دو تقریبات منعقد کیں پہلی تقریب دوستوں کے ساتھ آل پنک (گلابی تھیم والی) پارٹی تھی جس میں انہوں نے گہرے میرون رنگ کا خوبصورت کو-آرڈ سیٹ (co-ord set) پہنا اور گلابی کیک کاٹا۔

انہوں نے ایک اور تقریب کیفے میں عام لباس  میں منائی جہاں انہوں نے ایک اور کیک کاٹا وہ اپنی سالگرہ کی دونوں تقریبات میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

 انہوں نے ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ مجھے لگا تھا کہ میں اپنی سالگرہ اکیلے مناں گی لیکن دوستوں کے کچھ اور ہی منصوبے تھے اس لیے میں نے ان کے ساتھ جشن منایا۔ میں ان سے بے پناہ محبت کرتی ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!