عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے علاوہ کس اداکار کی فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی

ویب ڈیسک
|
31 Jul 2025
سینئر اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے ساتھ ایک اور اداکار کی لاش ملی تھی مگر اُس پر کسی نے نوٹس کیا اور نہ ہی بات کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شوبز کی چکا چوند کے پیچھے اکثر کچھ ایسے اداس اور فراموش کر دیے گئے واقعات چھپے ہوتے ہیں جن پر شاید ہی کسی کی نظر جائے۔ حالیہ دنوں میں کراچی میں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی المناک اموات نے جہاں بہت سے سوالات کھڑے کیے ہیں۔
وہیں سینئر اداکار محسن گیلانی نے ایک پوڈ کاسٹ میں ماضی کے ایسے ہی ایک فراموش شدہ واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔
محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ آج لوگ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی لاشیں ملنے پر بات کر رہے ہیں، لیکن ماضی میں معروف فلم ساز جاوید فاضل بھی کراچی کے ہی ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جسے اب لوگ بھول چکے ہیں۔
گیلانی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جاوید فاضل کے ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ "جس دن جاوید فاضل کی لاش ملی، اسی دن انہیں شوٹنگ پر آنا تھا، پوری ٹیم موجود تھی لیکن ہدایت کار نہیں آئے۔"
انہوں نے کہا کہ کافی دیر تک ان کے نہ پہنچنے پر جب ان کے جاننے والوں اور عمارت والوں کو فون کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے گیسٹ ہاؤس نما فلیٹ میں ہی موجود ہیں۔
محسن گیلانی کے مطابق، فلیٹ کے اسٹاف نے بتایا کہ جاوید فاضل صبح سے باہر نہیں آئے، شاید وہ سوئے ہوئے ہیں۔ لیکن جب انہیں صورتحال کی سنگینی کا احساس دلایا گیا تو اسٹاف نے کمرے کا دروازہ توڑا، جہاں وہ مردہ حالت میں پڑے پائے گئے۔
گیلانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید فاضل ایک معروف فلم ساز تھے، لیکن ان کی موت کو اب لوگ یاد بھی نہیں کرتے۔
Comments
0 comment