عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی

عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی

ان دنوں وہ نہ صرف اداکاری کے میدان میں سرگرم ہیں بلکہ اپنے تجزیاتی بیانات سے بھی ناظرین کو حیران کر رہی ہیں
عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی

Webdesk

|

24 Aug 2025

لاہور: سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

عتیقہ اوڈھو، جو کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک معتبر اور نمایاں شخصیت رہی ہیں، اپنے بہترین اور یادگار ڈراموں جیسے دشت، ستارہ اور مہرالنسا، نجات، بے شرم، پیار کے صدقے، ہم سفر اور حالیہ مقبول ڈرامہ کیسی تیری خودغرضی کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں۔

 ان دنوں وہ نہ صرف اداکاری کے میدان میں سرگرم ہیں بلکہ اپنے تجزیاتی بیانات سے بھی ناظرین کو حیران کر رہی ہیں۔اس ہفتے، عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنائی جب انہوں نے اظہارِ خیال کیا کہ وہ مستقبل میں کسی ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا، دانش تیمور ایک نہایت خوبصورت انسان ہیں، ہر عمر کی خواتین ان پر فدا ہیں حتی میری ماں بھی ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ، آپ کسی بھی عمر کی لڑکی سے پوچھ لیں، سب کو دانش تیمور کا لک پسند ہے اور مجھے ان کی ماں بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ، کم از کم خالہ ہی بنا دیں۔ ڈی ٹی، ہمیں اس پر کچھ پلان کرنا چاہیے۔انہوں نے پراعتماد انداز میں کہا: مجھے یقین ہے کہ میں دانش تیمور کی ہیروئن کا کردارادا کر سکتی ہوں۔

اگر کہانی ایک نوجوان مرد اور بڑی عمر کی عورت کے درمیان ہو تو یہ ممکن ہے۔ لیکن پھر لوگ مجھے طعنے دیں گے کہ شرم کرو! ایک ڈرامے میں اس کی ماں بنی تھیں اور اب اس کی ہیروئن بن گئی ہو۔ سوشل میڈیا پر عتیقہ اوڈھو کی یہ بات تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح بھی ان کی حس مزاح کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!