کراچی کے شہری کو ایک ہی دن میں پچاس ہزار کے 5 ای چالان موصول

کراچی کے شہری کو ایک ہی دن میں پچاس ہزار کے 5 ای چالان موصول

یہ چالان چند گھنٹوں میں کاٹے گئے
کراچی کے شہری کو ایک ہی دن میں پچاس ہزار کے 5 ای چالان موصول

ویب ڈیسک

|

6 Nov 2025

کراچی کے ای چالان سسٹم میں گڑبڑ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ایک شہری کو ایک ہی دن میں پانچ ٹریفک چالان موصول ہوئے جن کی مجموعی رقم 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

شہری حکیم اللہ کے مطابق انہیں 30 اکتوبر کو پانچ ای چالان موصول ہوئے، جن میں سے تین ماڑی پور اور دو حسن اسکوائر کے مقام پر جاری کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین چالان دوپہر 12 بج کر 3 منٹ پر ماڑی پور میں جبکہ باقی دو 12 بج کر 13 منٹ پر حسن اسکوائر کے قریب جاری ہوئے۔

تمام چالان ایک ہی خلاف ورزی پر سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔

 حکیم اللہ نے بتایا کہ چالانوں میں وقت اور مقام واضح درج ہے، اور جرمانے کی کل رقم 50 ہزار روپے بنتی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ شہری سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور اسے فسیلیٹیشن سینٹر آنے کی ہدایت دی گئی ہے جہاں تمام چالانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق چونکہ یہ ان کا پہلا معاملہ ہے، اس لیے امکان ہے کہ جرمانے معاف کر دیے جائیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!