سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سانحہ 9 مئی کیس میں حامد رضا کو گرفتار کیا ہے
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2025

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حامد رضا کو اسلام آباد میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پشاور سے فیصل آباد کے لیے سفر کر رہے تھے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے حامد رضا کو روکا اور بعد ازاں انہیں فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ادھر قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے بھی اپنے رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!