عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلیے تیار

عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلیے تیار

عاطف اسلم نئی آنے والی بالی ووڈ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی تصدیق
عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلیے تیار

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 7 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر بالی ووڈ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کو سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم ’لو اسٹور آف نائنٹیز‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے عاطف اسلم کی آواز اپنی پکچر میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ عاطف اسلم 7 سال بعد ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپس آرہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے پہلے ہی عاطف کی آواز میں گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا کیونکہ بھارت میں اُن کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور فلم کے حساب سے یہ سوٹ بھی کرے گی‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں اداکار آدھیا سمن اور عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی ماڈل دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!