عمران خان کو 24 سال سے جانتا ہوں انہوں نے ایک ڈرنک سے زیادہ شراب کبھی نہیں پی، بہروز سبزواری

عمران خان کو 24 سال سے جانتا ہوں انہوں نے ایک ڈرنک سے زیادہ شراب کبھی نہیں پی، بہروز سبزواری

عمران خان ہار نہیں مانے گا، جیت قیدی نمبر 804 کی ہوگی، اداکار
عمران خان کو 24 سال سے جانتا ہوں انہوں نے ایک ڈرنک سے زیادہ شراب کبھی نہیں پی، بہروز سبزواری

Webdesk

|

4 Jun 2024

پاکستانی اداکار بہروز سبزواری جو عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور انکے ساتھ عطیات جمع کرنے کی مہم میں پیش پیش رہتے ہیں نے بڑا دعوی کردیا۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بہروز سبزواری نے کہا کہ میں عمران خان کو چوبیس سالوں سے جانتا ہوں اور ان کے ساتھ شوکت خانم کے بہت پروگرام کیے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ آپ عمران خان کو بدنام کرنے کیلیے الزام لگاتے ہیں کہ وہ کوکین لیتا ہے، نگر میں اس الزام کو مسترد کرتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کئی بار شراب پی ہے مگر انہوں نے ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی شراب نہیں پی۔

بہروز سبزواری نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہار نہیں مانے گا اور لکھ لیں کہ جیت قیدی نمبر 804 کی ہی ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!