یوٹیوبر شیراز کی گورنر سندھ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی

یوٹیوبر شیراز کی گورنر سندھ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی

محمد شیراز نے گورنر سندھ سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔
یوٹیوبر شیراز کی گورنر سندھ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

7 May 2024

 کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے گورنر سندھ سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے خوشی کا اظہار کیا۔شیراز کا اس موقع پر کہنا ہے کہ مجھے گورنر سندھ سے ملکر بہت خوشی ہوئی ۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

شیراز اپنے منفرد بلتی انداز کے ساتھ ٹوٹی ہوئی اردو زبان میں پیاری پیاری باتیں کرتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Governor Say Mulaqat Ki 😍

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!