7 hours ago
کون حمیرا اصغر ؟ مرینہ خان کو دوران شو لاعلمی مہنگی پڑگئی

Webdesk
|
17 Aug 2025
لاہور: اداکارہ مرینہ خان کو ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر سے متعلق لاعلمی مہنگی پڑ گئی۔
مرینہ خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، اس پروگرام میں موجود شوبز شخصیات سے ڈراموں پر تنقیدی اور تعریفی تبصرے طلب کیے جاتے ہیں۔
اس شو کے دوران سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے کی مثال کیلئے حمیرا اصغر کا نام لیا ، جس پر اداکارہ مرینہ خان نے عام سے انداز میں سوال کیا کہ کون حمیرا اصغر
؟اس پر عتیقہ اوڈھو بھی پہلے حیران ہوئیں اور پھر انہیں بتایا کہ وہی لڑکی جس کی کئی مہینوں پرانی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جب کہ حمیرا اصغر کا والدین سے بھی رابطہ نہ ہونے کے برابر تھا۔
بعد ازاں میزبان نے ایک سوال پر نور مقدم کا نام لیا جس پر بھی اداکارہ مرینہ خان نے لاعلمی کامظاہرہ کرتے ہوئے یہی سوال کیا کہ کون نور مقدم ؟مرینہ خان کی اس لاعلمی پر بھی عتیقہ اوڈھو نے انہیں واضح کیا کہ کئی سال قبل نور مقدم نامی لڑکی قتل کیا گیا۔
شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مرینہ خان کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔مرینہ خان کی لاعلمی کے سوالوں پر متعد د سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بے حس اور لاپروا بھی قرار دیا۔
امبرین شاہد صارف نے مرینہ خان کیلئے لکھا کہ؟ مرینہ خان خالی ذہن ہیں، انہیں اپنا چیک اپ کروانا چاہیے کہ کہیں انہیں ڈیمنشیا تو نہیں؟
Comments
0 comment