سونے کی قیمت بڑے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
10 گرام سونے کا بھاؤ3687 روپے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہے۔
Webdesk
|
14 Jan 2026
کراچی : پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 4300 کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے سے سونے کی قمیت 4لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ3687 روپے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 43 ڈالر اضافے سے 4638 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment