سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی

سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے
سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی

ویب ڈیسک

|

8 Feb 2025

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ہفتے کو ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2861ڈالر کی سطح پر پہنچی تو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے سے زائد کم ہوئی۔

ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1046 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت سے 2لاکھ 99ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت 897روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!