سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ قیمت کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران  فی اونس سونے کی قیمت 01ڈالر کی کمی سے 3ہزار 336ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 85روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔ 

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!