سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2025
پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 299 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔
اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 464 روپے کی سطح پر آئی اور فی دس گرام کی قیمت 189 روپے کم ہوکر 5 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment