ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
Webdesk
|
3 May 2026
کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کی بنیاد پرحالیہ ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے، سرگودھا 190 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویز پتہ چلتا ہے کہ ملتان 133 روپے 33 پیسے جب کہ کراچی اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
اسی طرح کوئٹہ 90 روپے، اسلام آباد67، گوجرانوالا 66 اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 40 روپے تک بڑھ گئی۔
Comments
0 comment