کراچی میں چینی کا بحران شروع، سب سے بڑی ہول سیل نے فروخت روک دی

ویب ڈیسک
|
3 Aug 2025
کراچی میں بھی چینی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کے دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڑیا بازار کے تاجروں نے چینی کی فروخت ہفتے کے روز سے بند کردی اور کہا ہے کہ ہول سیل میں چینی 174 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب 174 ہول سیل میں ملے گی تو کیسے اسے سستے داموں فروخت کریں، انتظامیہ نے علیحدہ پریشان کررکھا ہے، ڈی سی ساؤتھ سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہول سیل میں چینی 170روپے کلوفروخت کرنے کا کہا گیا ہے۔ مہنگی چینی خرید کر سرکاری نرخ پر فروخت نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ملز کا تعلق صرف ایکس مل قیمتوں تک ہوتا ہے۔ چینی کی ریٹیل قیمت کا تعین اب حکومت کر رہی ہے۔
Comments
0 comment